8 جولائی 2026 - 12:42
امریکہ کی طرف سے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی؛ بحرین میں  امریکی فوج کے اڈوں پر تابڑ توڑ ڈرون حملے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: جنوبی ایران میں فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر امریکی رجیم کے  حملے اور 14 شقوں پر مشتمل مفاہمت نامے کی خلاف ورزی کے بعد، ہم نے بحرین میں واقع "شیخ عیسیٰ بیس" میں دہشت گرد امریکی افواج کے اجتماع کے مراکز پر حملہ کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

جنوبی ایران میں فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر امریکی دشمن کی جارحیت اور 14 شقوں پر مشتمل مفاہمت نامے کی خلاف ورزی کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آج صبح سویرے سے اپنے دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے بحرین میں واقع "شیخ عیسیٰ بیس" میں دشمن امریکی افواج کے اجتماع کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے مجرم امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کی آشکار اور بار بار خلاف ورزی کے نتائج ہیں اور خطے میں امریکہ کے تمام اڈے ہمارے جائز اہداف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha